Skip to content

ڈاکوؤں کو رونے والے فوڈ ڈلیوری بوائے پر رحم آگیا، گلے لگانے کی ویڈیو وائرل

Spread the love

سوشل میڈیا پر ایک منفرد اور انوکھی ویڈیو وائرل ، جس میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں کو روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یوں تو کراچی میں آئے روز شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں لیکن کراچی میں ڈکیٹی کی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ڈاکو ایک ڈیلیوری بوائے کو لوٹتے ہیں جس پر ڈلیوری بوائے رونا شروع کردیتا ہے۔ یہ دیکھ کر ڈاکوؤں کو ڈلیوری بوائے پر رحم آجاتا ہے اور وہ نہ صرف روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو اس کا سامان کرتے ہیں بلکہ اسے گلے بھی لگالیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے کھانے کا سامان دے کر اور پیسے لے کر جیسے ہی اپنی موٹر سائیکل بیٹھا تو کچھ ڈاکو آن دھمکے اوراس کی جیب سے بٹوہ نکال لیا جس پر ڈیلیوری بوائے نے ملزمان کو کچھ کہا اور رونے لگا۔

ڈیلیوری بوائے کو روتا دیکھ دیکھ کر ملزمان کو اس کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے اس سے لی ہوئی چیزیں واپس کی اور اسےگلے لگا لیا اور اس سے ہاتھ بھی ملایا اور تسلی دے کر واپس چلے گئے۔ ملزمان کے جانے کے بعد بھی رائیڈر روتا رہا۔

سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہو گئی اور لوگ اس منظر کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاکو بھی حالات کے مارے ہوئے ہیں، ان میں کچھ انسانیت باقی تھی اسی لئے انہوں نے ڈلیوری بوائے کا سامان واپس کردیا ۔
Source Link

Tags:

Leave a Reply

Your email address will not be published.